نماز کے بعد دعا ہوتی ہے اللہ والدہ کو اچھی صحت، سکون عطا کرے: عائشہ عمر

Published on January 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میری نماز کے بعد ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ میری والدہ کو اچھی صحت، خوشیاں اور سکون عطا کرے۔تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر لاہور میں والدہ کو ان کی سالگرہ پر سرپرائز دیا اور ساتھ کیک کاٹ کر ان سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا۔عائشہ عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کی سالگرہ سیلبریٹ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ میری سب کچھ اور سپرہیرو والدہ کو سالگرہ مبارک۔ میں آپ اور آپکی دعاؤں کے بغیر کچھ بھی نہیں۔انہوں نے اپنی والدہ کے لئے لکھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ جب تک زندہ ہوں آپ کے لئے قابل فخر رہوں۔ میری نماز کے بعد ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت، خوشیاں اور سکون عطا کرے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو لاہور جا کر سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے دھند کی صورتحال بھی بہتر تھی جس کی وجہ سے فلائٹ کی پریشانی نہیں ہوئی۔عائشہ عمر کی اپنی والدہ سے اظہار محبت اور ان کی سالگرہ منانے کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes