چین کے سفیر نونگ رونگ کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چین کے سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی اپنی کمپنیوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے کا درخواست کی ہے۔چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئے سکیورٹی پرٹوکول مزید سخت کیا جائے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے یقین دہانی کرائی کہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے۔افغانستان کی صورتحال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes