سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے شاہد حسین

Published on January 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ڈائر یکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن شاہد حسین نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کر کے ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے محکمہ زراعت اوکاڑہ کے زیر اہتمام چک نمبر 46تھری آر تحصیل اوکاڑہ میں فقیر حسین کے ڈیرے پر سورج مکھی ،گندم اور مکئی کی فصلات بارے سمارٹ گیدرنگ ،فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائر یکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن شاہدحسین ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت راو ریاض انجم ،زراعت آفیسران ،فیلڈ سٹاف اور زمینداروں ،کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی زرعی ماہرین نے سورج مکھی کی افادیر و اہمیت اور زرعی تکنیکی امور بارے شرکاءکو تفصیل سے آگاہ کیا فصل مکئی کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بیان کی گئی فصل گندم میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی اور کنگی و کانگساری جیسی بیماریوں سے روک تھام کے لئے مربوط طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے ضلع میں جاری زرعی سکیموں بارے آگاہی دی ۔ڈائر یکٹر زراعت شاہد حسین نے کہا ہے کہ سورج مکھی پرنی اکہڑ 5000 روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے اور زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کو کاشت کر کے ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی زر مبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت راو ریاض انجم نے گندم کے اندر اگنے والی جڑی بوٹیوں کے تدارک اور بیماریوں سے بچاو کے طریقوں پر روشنی ڈال کر زمینداروں کو زیادہ پیداوار کے حصول کی ترغیب دی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题