پی ٹی وی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن کی سپرویژن کے نام پرغیرافراد کا مسلسل دورہ

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

news-1388453565-7476
پی ٹی وی کے ایم ڈی کا مسلسل خسارے کا رونا جبکہ غیر افراد کوہوٹل میں فائیو اسٹار جیسی تمام مراعات حاصل، ذرائع
اسلام آباد( یواین پی) کراچی میں کیماڑی پر واقع مشہور ہوٹل میں تقریبا چھ سے دس غیر افراد کا پرتعیش کمروں کی بکنگ کی جا رہی ہے جن کا گزشتہ بیس دنوں سے اسلام آباد سے کراچی آنا جانا لگا ہوا ہے جن کا تعلق ٹیلی وژن سے نہیںیہ سب سرکاری خرچ پرکراچی مرکز میں منعقدہ رمضان کی اسپیشل ٹرانسمیشن کی سپرویژن کے نام پر مسلسل دورہ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقامی ہوٹل کی انتظامیہ بھی اس سلسلے میں پریشان نظر آئی کہ جن اشخاص کوایسی اینٹائٹل مینٹ ہی نہیں جس کے تحت وہ ہوٹل کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں اور وہ اپنے رفقائے کار کی بدولت زبردستی ہوٹل میں اپنے قیام کو ترجیح دے رہے ہیں اور وہ تمام مراعات لے رہے ہیں جن کے وہ اہل نہیں اور یہ مراعات صرف غیرملکی وفود کو فائیو اسٹار کے طورپردی جاتی ہیں۔ایک نے اپنا نام بتانے سے گریز کیا اور بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ کو ان افراد کے قیام کے سلسلے میں نہ صرف کراچی ٹیلی وژن سے فون آتے ہیں بلکہ اسلام آباد سے فون کے ساتھ ان کے نام کے لیٹر آجاتے ہیں جن کے وہ اہل نہیں۔ اس مسلئے پر جب پی ٹی وی کے اعلی اہلکار سے بات کرنے کی کوشش کی تو حسب دستور صاحب کی سیٹ پر نہ ملنے کا پیغام ملا کہ جس سے اس سلسلے میں پوچھا جا سکے کہ آیا یہ بات درست ہے کہ نہیں۔ واضح رہے ایک طرف پی ٹی وی کے ایم ڈی میڈیا کے سامنے خسارہ کا رونا روتے رہتے ہیں تو دوسری جانب ایسے لوگوں کے نخرے کیوں اٹھائے جا رہے ہیں کہ جس کی نہ تو کوئی تُک بنتی ہے اور نہ ہی ایسی ضروت کے جس کے بغیر ٹیلی وژن کا کام آگے نہیں بڑھ سکتا۔ یاد رہے دیگر مراکز کی طرح کراچی مرکز پروہ مستند اسٹاف پہلے سے ہی موجود ہے جس نے ماضی میں بے شمار کئی شوز، معروف ڈرامے ہی نہیں بلکہ براہ راست ٹرانسمیشن دے کر داد سمیٹی اورتجربہ کار کارکنان یہ کام با آسانی انجام دے سکتے ہیں،اسلام آبادذرائع کے مطابق پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین نے جب اسلام آباد میں وفاقی محتسب اعلی تک رسائی حاصل کی اور مالی مسائل سے انہیں آگاہ کیا گیا تو وفاقی محتسب اعلی کے جواب طلب کرنے پر پی ٹی وی نے حسب معمول خسارے کا رونا بتایا اور محتسب اعلی کی جانب سے ان متاثرین کو یہ جواب دیا گیا کہ جب پی ٹی وی کے پاس خزانہ خالی ہے تو وہ کس طرح آپ کے مسائل کو حل کر سکتا ہے؟ یاد رہے کئی مہینوں سے پی ٹی وی ملازمین کی میڈیکل کی سہولت کو بھی روک دیا گیا ہے کہ جس سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ مجبور ہوگئے ہیں کہ اپنا علاج خود اپنے خرچے پرہی کرائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes