حجاج اکرام کو گزشتہ سالوں کی نسب زیادہ بہتر اور مفید پیکج دیں گے سردار محمد یوسف

Published on February 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 707)      No Comments

wafqi wazeer pics
ہارون آباد(یواین پی)وفاقی وزیر مذہبی امور و حج سردار محمد یوسف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان و دیگر نے ملاقات کی ،وفاقی وزیر مذہبی امور و حج سردار محمد یوسف نے منعقدہ پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کے انتظامات کے سلسلہ میں بھر پور جانفشانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں حجاج اکرام کو گزشتہ سالوں کی نسب زیادہ بہتر اور مفید پیکج دیں گے تاکہ و ہ حج کی سعادت مبارک کے دوران اطمینان و سکون اور خوشگوار انداز سے حج کا فریضہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں حجاج کو ہر ممکن بہتر سہولت دینا ہماری اخلاقی ،مذہبی اور قومی ڈیوٹی ہے اور اس حوالہ سے نہایت مخلصانہ کاوش کی جا رہی ہے اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس قائم کریں گے اور قرآنی تعلیمات کو رائج کر کے انسانیت کے لیے ہدایت کے اس سرچشمہ کو فیض عام کا ذریعہ بنائیں گے اس موقع پر سعودی عرب میں تعینات نئے پاکستانی سفیر منظو ر الحق نے کہا کہ سعودی عرب کی مقدس سرزمین پر سفارت کاری کا فریضہ ملنا ایک اعزاز اور نہایت قابل احترام فرض بھی ہے حجاج اکرام کو ہر ممکن سہولت دیں گے اور مقدس سرزمین پر مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت دروازے کھلے ہیں اور ان پاکستانیوں کے حالات کار کی بہتری اولین ترجیح ہے اس تقریب میں پاک چائنہ کامرس کے صدر میاں محمود ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ریاض کے صدر خالد رانا و دیگر بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题