عبدالحکیم،مہنگائی اور غربت کی وجہ سے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں کم عمر بچے کا م کرنے پر مجبور

Published on January 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی)عبدالحکیم شہر اور گردو نواح میں مہنگائی اور غربت کی وجہ سے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں کم عمر بچے کا م کرنے لگے، ذمہ داران افسران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی، کام کی زیادتی اور بچوں کو بہتر طبی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے اکثر بچے ہیپاٹائٹس، سانس او ر جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر عبدالحکیم شہر اور گردو نواح میں ہوٹلوں، ورکشاپوں اور چا ئے کے ٹی سٹال پر کم عمر بچے کام کرنے لگے جس سے چائلڈ لیبر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہو ٹل ٹی سٹال اور ورکشاپ ما لکان ان بچوں سے دن رات کام کرواتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں میں ہیپاٹائٹس، سانس اور جگر بیماریاں پا ئی جا تی ہیں جبکہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے بنا ئے گئے سرکاری دفاتر میں کمروں میں بیٹھ کر اعلیٰ حکام کو فرضی رپورٹیں سب اچھا ہے کی دینے لگے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہو ٹلوں ورکشاپوں، ٹی سٹالوں پر کم عمر بچوں کے کام پر ہوٹل، ورکشاپ ما لکا ن کے ساتھ ساتھ ذمہ داران افسران کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog