اذہان جمال کاکاغذ کے پھول کا خوبصورت گلدستہ بنا کر منفرد اعزاز

Published on March 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 586)      No Comments

Azhan
ہارون آباد(یواین پی)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے ہونہار طالب علم اذہان جمال صوبائی سطح پنجاب پر دستکاری کے شعبہ میں صوبائی مقابلہ میں شر کت کا اہل قرار دیا گیا ،اذہان جمال نے ڈویژنل سطح ہر دستکاری نمونہ میں کاغذ کے پھول کا خوبصورت گلدستہ بنا کر ڈویژنل دستکاری چیمپئین کا منفرد اعزاز پایا ،اذہان جمال مورخہ 6اپریل کوصوبائی مقابلہ جات میں صوبائی دستکاری چیمپئین بننے کے لیے مقابلہ جیتنے کے سلسلہ میں پر عزم ہے اذہان جمال نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ دستکاری ایک روایتی ثقافتی فن ہے اور اس ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے سلسلہ میں اس قسم کے مقابلہ جات بہت اہم حیثیت کے حامل ہیں اس سے نئی نسل کو اپنی ثقافت سے آشنائی بھی حاصل ہوتی ہے اور ان کی فنی و تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع بھی ملتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题