جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی

Published on January 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

ٹوکیو (یو این پی)جاپان کے وزیراعظم نے حکومتی اتحادی اراکین کی جانب سے کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرتے ہوئے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگلی۔میڈیا کے مطابق جاپان کی اتحادی حکومت کے ارکان اسمبلی کورونا وائرس پر حکومت ہی کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے نائٹ کلب پہنچ گئے جس پر جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے پارلیمنٹ میں عوام سے معافی مانگی ہے۔جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب حکومت لوگوں سے خود 8 بجے کے بعد باہر نکلنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست کررہی ہے، حکومتی اتحاد کے کچھ ارکان اسمبلی نائٹ کلب گئے، میں اس حرکت پر انتہائی معذرت خواہ ہوں۔واضح رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث حکومت کی جانب سے ٹوکیو میں ہنگامی حالات نافذ کیے گئے ہیں اور ملک میں تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور بارز سے بھی 8 بجے دکانیں بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes