حیسکوکا محکمہ مکمل طور پر عوام کیلئے درد سر بن چکا ہے انسان دوست فاؤنڈیشن 

Published on December 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,159)      No Comments

 حیسکوکا محکمہ مکمل طور پر عوام کیلئے درد سر بن چکا ہے انسان دوست فاؤنڈیشن 
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل)انسان دوست فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعیم نورانی ، فقیرمحمد قریشی ،ظہیرانصاری ، آغاامتیازعلی،ملک رمضان،آصف قائم خانی،راؤ راشد،زاہد حسین شیخ و دیگر نے کہا ہے کہ حیسکوکا محکمہ مکمل طور پر عوام کیلئے درد سر بن چکا ہے،عوام پر ناجائزو بوگس ڈٹیکشن کی بھرمار کرکے چھوٹے چھوٹے گھروں پر لاکھوں کے واجبات بنادئیے گئے ہیں جن کی درستگی کیلئے صارفین حیسکوکے دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ بعض صارفین مسلسل بھاگ دوڑ کرکے ایس ڈی او ، آر او اور ایکسئین کے دفاتر سے ناجائز چارجز کو غلط ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تو ایکسئین ایم اینڈ ٹی جاوید صدیقی حائل ہوگئے ہیں اور ان صارفین کی ایم ایڈ ٹی سے چیکنگ کرانے کی بجائے بل درستگی کے کیسز کو دوبارہ سب ڈویژن کو واپس بھجوادئیے ہیں اور وہ کیسز سب ڈویژن میں جاکر غائب ہونے کا خدشہ ہے، انھوں نے کہا کہ حیسکو بدترین کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے،صارفین سے توہین آمیزرویہ معمول ہے جبکہ صارفین کی دادرسی کا کوئی بھی نظام نہیں ہے۔عوام کی شکایات کی ان سنی اور ان کے ناجائز چارجز کے خاتمہ کیلئے کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے صارفین بدترین ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں، ظلم بالا ظلم اور ہٹ دھرمی کی انتہا یہ ہے کہ وفاقی محتسب اعلیٰ اور الیکٹرک انسپکٹر(نیپرا) کے فیصلوں کو بھی ایکسئین ایم اینڈ ٹی جاوید صدیقی نے واپس کردئیے ہیں، اور ان کا رویہ صارفین سے انتہائی ہتک آمیز ہے،جبکہ حیسکو پھلیلی اور لطیف آباد ڈویژنز میں ایڈیشنل چارجز دیکر افسران کا تقرر کیا گیا ہے جوکہ صارفین کو دستیاب نہیں ہیں اور وہ دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں، انھوں نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثار اور وٖفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حیسکو میں کرپشن اور عوام پر ناجائز جرمانوں کے اجراء اور کرپشن کرکے حیسکو کے ادارے کی تباہ حالی اور حیسکو اہلکاروں کی آمدنی میں مسلسل اضافے کا نوٹس کیں اور نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کرائیں، عوام دشمن متکبر ایکسئین ایم این ٹی جاوید صدیقی کو فوری برطرف کریں اور حیسکو پھلیلی اور لطیف آباد ڈویژنز میں مستقل عوام دوست ایکسئین کا تقررکیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو۔
ضلعی انتظامیہ ،پولیس ،ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نااہلی اوراعلی عدلیہ ،واٹرکمیشن کے احکامات نذرانداز
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)ضلعی انتظامیہ ،پولیس ،ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نااہلی اوراعلی عدلیہ ،واٹرکمیشن کے احکامات نذرانداز کرنے پرٹریفک جام کے مسائل ،سڑکوں پرقائم ورکشاپس،غیرقانونی پارکنگ،تجاوزات بحران کی صورت اختیار کرگئے،بدترین ٹریفک جام ،فٹ پاتھوں پرقبضے،ضلع کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے باعث شہری شدیداذیت اورذہنی امراض کا شکار ہورہے ہیں ،میئرحیدرآبادمنتخب ہونے کے بعد سے اب تک شہریوں کے مسائل سے لاتعلق اوراربوں روپے کی بلدیہ کی اراضی پرقبضے واہ گزار کرانے میں ناکام رہے،لطیف آباد کے تمام گرین بیلٹس ،پارک تباہ حال اوربااثر افراد اورشادی ہالز مالکان کے قبضے میں ہے ،اینٹی انکروچمنٹ سیل وسیع تجاوزات،پختہ غیرقانونی قبضے چھوڑ ٹھیلوں ،پتھاروں سے بھتہ خوری میں مصروف ہے ،تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہری حشام شیخ نے چیف سیکریٹری ،ڈویژنل کمشنر،میئرمیونسپل کارپوریشن،ڈپٹی کمشنر،میونسپل کمشنر ،ڈی آئی جی،ایس ایس پی، ایس پی ٹریفک پولیس کو دی گئیں درخواستوں میں اپیل کی ہے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ ،بدترین ٹریفک جام کے مسائل کے حل ،ضلع بھر میں ،فٹ پاتھوں ،سڑکوں ،گلیوں ،محلوں میں قائم غیرقانونی تجاوزات سڑکوں ،فٹ پاتھوں پر قائم ورکشاپس کے خاتمے اورسرکاری اراضی سے قابضین ،لینڈمافیا ،بلڈرز کے قبضے خاتمے کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے 02-11-2016اور29-05-2007کو دئیے گئے احکامات اورسپریم کورٹ کے تشکیل کردہ فراہمی ونکاسی آب کمیشن کے 03-05-2018کے احکامات پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجائے، سندھ ہائی کورٹ نے 02-11-2018کو ڈویژنل کمشنر حیدرآبادکو ضلع بھر میں تمام غیرقانونی تجاوزات ختم کرنے اور29-05-2007کو ایس ایس پی حیدرآباد سمیت تمام متعلقہ اداروں کو گول بلڈنگ کے اطراف رہائشی علاقے میں سڑکوں پر لگنے والے غیرقانونی پرانی موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کی مارکیٹ کو ختم کرانے ،غیرقانونی تجاوزات مسمار کرنے ،غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے کے احکامات دئیے تھے مگر ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیاہے سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ فراہمی ونکاسی آب کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) امیرہانی مسلم نے کمشنر حیدرآباد کو 03-05-2018کو ضلع بھر میں تمام تجاوزات،سڑکوں ،فٹ پاتھوں پرقائم ورکشاپس ختم کرنے کے لئے احکامات دئیے تھے مگر ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیاگیا ،جبکہ ضلع کے تمام علاقے تجاوزات، غیرقانونی پارکنگ ،سڑکوں پرقائم غیرقانونی ورکشاپس،ٹھیلوں ،پتھاروں کی بھرماراورمتعلقہ اداروں اورپولیس کی نااہلی ،سرپرستی ،ملی بھگت کے باعث مکینوں اورشہریوں کے لئے عذاب بنے ہوئے ہیں، ان مسائل کے باعث شہری ذہنی امراض کا شکار ہورہے ہیں ،خواتین بچوں بزرگوں کو سڑکوں پر چلنا ،گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا،جبکہ بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کا عملہ سٹی اورلطیف آباد کے علاقوں میں بااثرافراد کی تجاوزات اورقبضوں کو چھوڑ کر ٹھیلوں ،پتھاروں سے بھتہ خوری میں مصروف ہے ،حشام شیخ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ،اپنی فرائض ایمانداری سے انجام دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں اور سندھ ہائی کورٹ اورجوڈیشل واٹرکمیشن کے احکامات پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجائے۔
ماہر تعلیم پروفیسر ادریس خان کو سپرد خاک کردیا گیا 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ماہر تعلیم پروفیسر ادریس خان کو سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جناز ہ و تدفین میں سینکڑوں افراد کی شرکت ، مار تعلیم ، سابق ڈائریکٹر آف کالجز اور گورنمنٹ کالج کے سابق پرنسپل استاد الاساتذہ پروفیسر ادریس خان کو میر فضل ٹاؤن قبرستان لطیف آباد یونٹ نمبر9میں سپردِ خاک کردیا گیا ان کی نماز جنازہ مسجد قرطبہ سے متصل بورڈ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ان کے چھوٹے صاحبزادے انیس احمد خان نے نماز پڑھائی جبکہ روحانی پیشوا حافظ منیر احمدخصوصی دعا کرائی نماز جنازہ میں سابق نگراں وفاقی وزیر یوسف شیخ ، ڈائریکٹر آف کالجز حیدرآباد ریجن پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنٹر ، گورنمنٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ناصر الدین شیخ ، میئر حیدرآباد سید طیب حسین ، پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی ، سابق صوبائی وزیر شبیر قائمی اور پی ایس پی کے مقامی رہنماؤں ، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری عبدالوحید قریشی ، سابق امیر مشتاق احمد خان ، حنیف شیخ ، حسن راشد، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی ، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فتح محمد ،سابق ایم پی اے عبد الرحمن راجپوت، افضل گجر، قائم خانی برادری کے معززین اقرار احمد قائم خانی ، ٹھاکر نذیر احمد ، حشمت خان ، جمشید خان ، کوٹری کالج کے پرنسپل نظیر احمد قاسمی ، پبلک اسکول کے پرنسپل اور دیگر تعلیمی ، سیاسی و سماجی رہنماؤں ،اساتذ ہ و طلبہ اور مرحوم کے شاگردوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم ادریس خان ہر طبقہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے وہ پبلک اسکول کی گورننگ باڈی کے بھی رکن تھے وہ گذشتہ روز بھی اسکے اجلاس میں شریک ہو ئے جبکہ انہیں گذشتہ روزدل کا دورہ پڑا تو انہیں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تاہم وہ جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب اپنے خالق حقیقی سے جاملے ادریس خان قائم خانی برادری کے بھی اہم رہنما تھے ان کی فاتحہ سوئم آج بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ 7ڈی بالمقابل امریکن اسپتال میں ہو گی ۔

سول ہسپتال حیدرآباد میں نوکری دلانے کے نام پر پیسہ وصول کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سول ہسپتال حیدرآباد میں نوکری دلانے کے نام پر پیسہ وصول کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، ہسپتال انتظامیہ نے شکایت ملنے پر گروہ کیخلاف انکوائری شروع کردی۔ سول ہسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالوہاب ودھو کو محبوب علی ، مشتاق کھوسو اور پنہل نامی ملازمین نے تحریری درخواستیں دیں جن میں بتایا کہ پیرامیڈیکل سے تعلق رکھنے والے 2افراد غلام یاسین ڈومکی اور غلام حیدر اویسی نے مبینہ طورپر اُن سے ہسپتال میں ملازمت دلوانے کے نام پر رقم وصول کی اور جب ہمیں ملازمتیں نہیں ملیں تو پھر انہوں نے انتظامیہ پر ملبہ ڈال کر ہم سے ٹال مٹول کررہے ہیں جس پر ہسپتال کے ایم ایس نے اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر نعیم ضیاء کی سربراہی میں تین رُکنی تحقیقاتی کمیٹی جس میں ڈاکٹر شوکت لاکھو اور ڈاکٹر مجیب شامل ہیں قائم کرکے ان کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اُدھر سول ہسپتال کے ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ہسپتال کے کچھ ملازمین لوگوں سے سرکاری ملازمت دلانے کے نام پر پیسے لے رہے ہیں اور جب ملازمت نہیں ملی تو انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا کیونکہ ہسپتال میں دی جانے والی ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پر دی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں مختلف پیرا میڈیکل تنظیموں کی جانب سے ایم ایس آفس کے سامنے ملازمت دلانے کے نام پر جعلسازی کیخلاف احتجاج کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن سول ہسپتال یونٹ کے صدر نذر محمد راجپر، عبداللطیف اوٹھو، پیپلزپیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار جتوئی ، جنرل سیکریٹری سید علی حیدر شاہ، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید جتوئی اور جنرل سیکریٹری عمران شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کے ملازمین میں موجود کچھ کالی بھیڑیں ہسپتال کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ، وہ مختلف لوگو ں سے نوکریاں دلانے کے نام پر پیسے وصول کررہے ہیں ، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ 

حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ملازمین نے پا نچ ما ہ کی تنخو اہیں ،پنشن اور دیگر واجبا ت کی ادائیگی سمیت ورک چارج ملازمین کی تنخواہ 16ہزار روپے نہ کئے جانے اور کئی سالوں سے کام کرنے والے ملازمین کو ریگو لر نہ کےئے جا نے کیخلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا ۔مظا ہر ے سے ایچ ڈی اے ایمپلا ئز یو نین کے آرگنا ئز اعجا ز حسین ،صدر بہر ام خا ن چانگ ،جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی ، عبدالرحیم کھوسو اور دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا کہ سالو ں سے ڈیو ٹی انجا م دینے والے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرکے ریگو لر ملازمین کی تنخو اہیں اور پنشن کی ادائیگی کو جلد ازجلد یقینی بنا یا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور ایچ ڈی اے انتظامیہ کی بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور پانچ ماہ گذرجانے کے باوجود ملازمین کو تنخواہ سمیت پنشن دینے میں ناکام ہے جبکہ صوبائی وزیر بلدیات کو بار بار توجہ دلانے کے باوجود ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے مالی بحران کوحل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔خیر پو ر نا تھن شاہ کے گوٹھ فتح پور کے رہائشی سکندر علی چانڈ یو نے میو نسپل کمیٹی کے این شاہ سے جبر ی طو ر پر برطر ف کےئے جانے پر انتظامیہ کیخلاف اور بقایا تنخو اہو ں کی ادائیگی کیلئے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے جمعہ کے روز بھی احتجاج جاری رکھا ،اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ کے این شاہ میو نسپل کمیٹی میں گذ شتہ 8سالو ں سے اپنی ڈ یو ٹی سر انجا م دے رہا تھا لیکن میو نسپل کمیٹی نے گر وپ بند ی ہو نے کے سبب مجھے بلا جو از نو کری سے بر طر ف کر دیا گیا ہے اور میر ی 6ماہ کی بقایا تنخو اہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں جس کے سبب میں فاقہ کشی جیسی صورتحا ل گذ ار نے پر مجبو ر ہوں ، انہوں نے بتا یاکہ نوکری پر بحالی کیلئے میونسپل کمیٹی کے این شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کرکے انہیں اپنا مسئلہ بتا یاکہ لیکن انہوں نے مجھے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ تمہاری نوکری ختم ہو چکی ہے۔ سماجی تنظیم نیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے حیدرآباد کے رہائشی محمد اعظم آرائیں کے پلاٹ پر با اثر افراد کے قبضہ کے خلاف فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین محمد سہیل خان کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اس موقع پر انہوں نے بتا یاکہ حیدرآباد کے رہائشی محمد اعظم آرائیں نے المرتضی ریذیڈنسی ہاؤسنگ اسکیم میں ایک پلاٹ خرید کیا تھا جس پر تعمیر شروع کی تو مذکورہ اسکیم کے مالک اور جنرل منیجر ناصر قریشی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے تعمیرات گرا کر پلاٹ پر قبضہ کر لیا ہے اور پلاٹ کے مالک محمد اعظم آرائیں کو بے دخل کر دیا ہے ،انہوں نے بتا یاکہ اسکیم کے مالک اور منیجر با اثر ہیں جس کی وجہ سے محمد اعظم آرائیں کو انصاف نہیں مل ہے اور احتجاج کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر غریب شہری کو انصاف فراہم کیا جائے اور با اثر افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ حیدرآباد کے علاقے گرو نگر میں دوما ہ قبل منی ٹیکسی پر ہو نے والی فائر نگ میں ما رے گئے شہداد پو ر کے رہائشی نو جو ان عارف قریشی کے ورثاء نے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہ کئے جانے کے خلاف مقتول نو جو ان کے بھا ئی فیصل قریشی کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اور پولیس کیخلاف نعر ے با زی کی ، اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ 22اکتوبر 2018ء کو میر ے بھا ئی عارف قریشی کو دن دھا ڑ ے مسلح افراد نے منی ٹیکسی پر فائر نگ کرکے بے گنا ہ قتل کر دیا تھا جس کا قتل کیس بھی درج ہے اور پو لیس کو ملز ما ن کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل چکی ہے لیکن دوماہ گذ ر جا نے کے با وجودپو لیس نے اب تک ملز ما ن کو گرفتا ر نہیں کیا ہے ۔غو ث پو ر کی رہا ئشی جعفری برادری کے افراد نے غوث پور پولیس کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اس موقع پرمو لو ی محمد سلیما ن جعفر ی نے پو لیس کی جا نب سے مبینہ طو ر پر مو ٹر سائیکل چوری کے کیس سے دستبر دار ہو نے کیلئے دبا ؤ ڈالنے سمیت دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، انہو ں نے الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ دو ما ہ قبل غو ث پو ر تھانہ کی حدود سے میر ی مو ٹر سائیکل چوری ہو گئی تھی جس کا غوث پورتھا نہ میں کیس درج کر ایا گیاتھا اورپو لیس کی جانب سے دو ما ہ تک مو ٹر سائیکل چوری کے کیس میں ملو ث ملز ما ن کو گر فتار کر نے کے دلا سے دیتی رہی اور اب کیس سے دستبر دار ہو نے کیلئے دھمکیاں دے رہی ہے ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy