عمران خان کی تعریف کیوں کی والد نے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کردیا

Published on February 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

کمالیہ ( یواین پی) وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر والد نے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر کمالیہ میں ایک شخص نے منگنی کے لیے آئے مہمانوں کو محض اس لیے واپس بھیج دیا کہ انہوں نے اس کے سامنے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کردی۔ بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے دوران ان کی طرف سے وزیر اعظم کی تعریف سن کر وہ شخص اس قدر آگ بگولہ ہوا کہ اس نے ناصرف اپنی بیٹی اکا رشتہ دینے سے انکار کردیا بلکہ منگنی کے لیے گھر آئے مہمانوں کو بھی گھر سے بھگا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy