سعودی عرب آنے والوں پر عارضی پابندی لگادی گئی

Published on February 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی )سعودی وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سعودیوں، سفارتکاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے سوا تمام افراد کے سعودی عرب آنے پر عارضی پابندی لگادی گئی۔ عمل درآمد بدھ تین فروری 2021 سے ہوگا۔ یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے۔ ان میں پاکستان، انڈیا اور امارات بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لئے پاکستان سمیت دیگر بیس ممالک کے عام مسافروں کی سعودی عرب داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سفارتی اہلکاروں، پیرامیڈیکل سٹاف اور انکے اہل خانہ سعودی عرب آمد پر عارضی پابندی عائد سے مستثنیٰ ہونگے پابندی کا اطلاق تین فروری سے ہوگا اور تاحکم ثانی جاری رہے گی ان بیس ممالک میں پاکستان سعودی وزارت داخلہ نے 20 ممالک سے غیر شہریوں ، سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ میں داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمہوریہ ارجنٹائن ، متحدہ عرب امارات ، وفاقی جمہوریہ جرمنی ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، جمہوریہ انڈونیشیا ، اور آئرلینڈ ، “اٹلی جمہوریہ ، اسلامی جمہوریہ پاکستان ، وفاقی جمہوریہ برازیل ، پرتگالی جمہوریہ ، برطانیہ ، جمہوریہ ترکی ، جمہوریہ جنوبی افریقہ ، بادشاہی سویڈن ، سوئس کنفیڈریشن ، جمہوریہ فرانس ، لبنانی جمہوریہ ، عرب جمہوریہ مصر ، جمہوریہ ہند اور جاپان شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题