ٹھٹھہ ، قتل ڈکیتی رہزنی و سنگین جرائم میں ملوث تین ایکٹیو بدنام کرمنلز گرفتار

Published on April 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی بہترین حکمت عملی ٹیکنیکل اسٹاف کی محنت لگن قتل ڈکیتی رہزنی و سنگین جرائم میں ملوث تین ایکٹیو بدنام کرمنلز گرفتار تین موٹر سائیکلیں تین پسٹلز برآمد ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ایک ہی دن میں پولیس کو دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل گاڑھو اور گھوڑا باری تھانوں کی حدود میں نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر تین موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہوگئے تھے جسکے مقدمات گاڑھو اور گھوڑا باری تھانوں پر ابو بکر اوٹھو اور اللہ بخش لالانی کی مدعیت میں درج کئے گئے تھے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر سینئر افسران و ٹیکنیکل اسٹاف پر مشتمل تشکیل دی گئی جس میں ڈی ایس پی غلام سرور وسطڑو۔انسپیکٹر فیصل شفیع میمن ۔سب انسپکٹر فیض علی شاھ سب انسپکٹر مختیار علی کلھوڑو اور فخر انڑ شامل تھے ٹیم نے جفا کشی اور اپنی محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے کیسز ٹریس کرکے جرائم میں ملوث تین بدنام ایکٹیو کرمنلز جمن ملاح ۔امین ملاح اور علی نواز ملاح کو گرفتارکر کے چھینی گئیں موٹر سائیکلیں اور جرائم میں استمال کی گئی تین پسٹلز برآمد کرلیں ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ٹھٹھہ اور سجاول ضلع کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا جنکا کرمنلز ریکارڈ طلب کرکے تفتیش جاری ہے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے کیسز ٹریس کرکے کامیاب کاروائیاں کرنے پر پوری ٹیم کو انعام اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں دوسری جانب ٹھٹھہ پولیس کی بہترین اور کامیاب کاروائیوں پر گاڑھو گھوڑا باری کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو ڈی ایس پی غلام سرور وسطڑو۔ انسپکٹر فیصل شفیع میمن ۔ سب انسپکٹرز فیض علی شاھ مختیار علی کلھوڑو ۔فخر انڑ اور پوری پولیس پارٹی کو مبارکباد پیش کی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog