عائزہ خان نے اصلحان خاتون کے ساتھ تصویئر شیئرکردی ، مداحوں کی تعریف

Published on February 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان اور شہرہ آفاق تٴْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ اصلحان خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سائٹ انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے اپنے اکاؤنٹ پر تٴْرک اداکارہ گلثوم علی (اصلحان خاتون )کے ہمراہ دلکش تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں دونوں اداکارائیں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔عائزہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں پاک تٴْرک پرچم والے ایموجیز بناتے ہوئے لکھا کہ ’میری خوبصورت گلثوم علی کے ساتھ‘۔دوسری جانب تٴْرک اداکارہ گلثوم علی نے عائزہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عائزہ آپ بہت زیادہ خوبصورت ہیں‘۔عائزہ خان اور اصلحان کی اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے، صارفین دونوں اداکاراؤں کی دوستی دیکھ کر بہت خوش ہورہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme