سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ

Published on January 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

پشاور: (یواین پی) سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ خوف کے باعث کملہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز پاک افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔یاد رہے کہ یہ سوات اور اس کے گردونواح میں ایک ماہ میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بھی وہاں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔تین جنوری کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان اور تاجکستان کا ہی سرحدی علاقہ تھا، اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes