پولیس کے لئے میڈیا پرسن آنکھوں کاکام دیتے ہیں احمد اسلان ملک

Published on February 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی )ریجنل پولیس آفیسرساہیوال احمد اسلان ملک نے کہاہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے جرائم کنٹرول کرنے پولیس گشت موثر بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی ہدایت پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے اوکاڑہ پولیس کے تھانوں کو نئی گاڑیاں فراہم کر دیں جن کو متعلقہ ایس ایچ اوز کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس فورس کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں پولیس کے لئے میڈیا پرسن آنکھوں کاکام دیتے ہیں جرائم کنٹرول کرنے کے لیے عوامی نمائندگان اورمیڈیا کی رائے کو مقدم رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں نئی گاڑیوں کے تقریب تقسیم،کرائم میٹنگ،عوامی نمائندگان،امن کمیٹی کے اراکین،تاجر یونین اور صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیاآرپی او احمد ارسلان ملک نے کہا کہ پہلے فیز میں آئی جی پنجاب نے ضلع اوکاڑہ پولیس کے 12تھانوں کو نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں جبکہ اگلے فیز میں مزید سات تھانوں کے ساتھ ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کو نئی گاڑیوں کی فراہمی کے لیے ریکویسٹ بھجوائی جائے گی تاکہ پولیس اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں اوران کومسائل کاسامنا نہ کرنا پڑے آر پی او احمد ارسلان کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی فیملی کے ممبران ہمارا خاندان ہیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتاکرائم میٹنگ کے حوالے سے ڈی پی او فیصل شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا جرائم کے خاتمہ کے لئے اوکاڑہ پولیس متحرک ہے آر پی او احمد ارسلان ملک نے ڈی پی او فیصل شہزاد،ایس پی عبداللہ لک اورتمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او ز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوکاڑہ کے پولیس افسران پنجاب بھر میں جوضلع اوکاڑہ کاجرائم کنٹرول کرنے کے حوالہ سے جو اعزاز رکھتے ہیں اس کو برقراررکھتے ہوئے مزید بہتر کام کریں قبل ازیں ضلع اوکاڑہ آمد پرپولیس کے چاک و چوبنددستے نے سلامی پیش کی بعدازاں آر پی او احمد ارسلان نے ڈی پی او فیصل شہزاد کے ہمراہ یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes