عوامی مسائل کے حل کےلیے دن رات کوشاں ہیں؛ملک محسن رضا

Published on February 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)عوامی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے سرگرم رکن وارڈ نمبر 36 کے صدر محسن رضا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اوکاڑہ شہر کے معروف بےنظیر روڈ بہت سے درخت جو سڑک کے درمیان میں آ رہے تھے جس کی وجہ سے بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں وغیرہ کو گزرنے کے لیے انتہائی دشواری کا سامنا تھا کیوں کہ غلہ منڈی انتہائی قریب تھی اس کی وجہ سے بڑی گاڑیاں رکنے کی وجہ سے وہاں پر اکثر ٹریفک جام ہو جاتی تھی وہاں پر جو درخت سڑک کے درمیان میں آرہے تھے ان کی کٹائی کا کام کیا گیا اور بڑی گاڑیوں کے گزرنے کے لئے جو مسئلہ تھا وہ حل ہو گیا ہے اہل علاقہ نے اس موقع پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور ملک محسن رضا اور کارپوریشن کے عملے کا شکریہ ادا کیا درخت سڑک کے درمیان آرہے تھے جس کی وجہ سے بڑی ٹریفک کو پرابلم ہوتی تھی آج درختوں کی کٹائی کا کام کروایا جس کی وجہ سے اہل علاقہ نے شکریہ ادا کا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes