نیشنل لائبریری کوعالمی معیارکابنادیا،ڈی جی غیورشاہ

Published on February 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments


جرنلسٹ فائونڈیشن وفد کالائبریری کادورہ،مختلف شعبہ جات دیکھے
اسلام آ باد (یواین پی) جرنلسٹ فائونڈیشن کے وفد کا نیشنل لائبریری پاکستان کا دورہ، وفد میں مرکزی صدر زیڈ اے ملک، جنرل سیکرٹری رفاقت حسین، نائب صدر ارشد بلوچ، ممبر گورننگ باڈی ضمیر حیدر شامل تھے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل لائبریری پاکستان سید غیور حسین شاہ کے ہمراہ لائبریری کے مختلف شعبہ جات دیکھے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل لائبریری پاکستان سید غیور حسین شاہ نے کہا کہ2016ء میں جب بطور ڈی جی چارج سنبھالا تو لائبریری کی حالت انتہائی ابتر تھی، مرحلہ وار بنیادوں پر لائبریری کے تمام شعبہ جا ت کو اپ گریڈ کیا، شبانہ روز محنت کے بعد آج نیشنل لائبریری پاکستان میں عالمی سطح کی سہولیات میسر ہیں، کتب بینی کیلئے لائبریری آنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، لائبریری میں خصوصی افراد کیلئے بھی سیکشن موجود ہے، جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اب بچوں کیلئے بھی سیکشن بنا دیا ہے، آڈیٹوریم سمیت تمام شعبوں کی تزئین و آرائش کی گئی ہے جس کی وجہ سے لائبریری آنے والوں کو ایک نیا ماحول ملتا ہے اور ان میں لائبریری بار بار آنے کی جستجو پیدا ہو تی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes