عدلیہ ،نیب اورفوج کی نگرانی میں جے آئی ٹی بناکرکرپٹ عناصرکوفوری نااہل قراردیاجائے لاثانی سرکار

Published on January 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی صدارت میں ’’موجودہ ملکی صورتحال ‘‘کے حوالے سے لاثانی سیکرٹریٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے اعلامیے کیمطابق عوام کایہ مطالبہ ہے کہ اسلام اورپاکستان کومستحکم کرنے کیلئے عدلیہ ،نیب اورفوج کی نگرانی میں جے،آئی ،ٹی بناکرکرپٹ عناصرکوفوری طور پر نااہل قراردیا جائے،ملک کو استحکام دینے کیلئے یہ کام الیکشن سے پہلے ہوناچاہیے،اورتمام کرپٹ سیاستدانوں اورلوٹ مارکرنیوالوں کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لائی جائے۔آرٹیکلز 62اور63پر سختی سے عمل درآمدکروانے سے اسلام اورپاکستان کومستحکم کیا جاسکتاہے۔مرکزی مجلس شوریٰ کیمطابق پاکستان سمیت پوری دنیا میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات پر قائد روحانی انقلاب ،سفیر امن صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی دعا،تصرفا ت اورپیشن گوئیوں کاسلسلہ جاری ہے۔صدیقی لاثانی سرکارنے 2012میں کرپٹ اورشرپسند عناصرکیخلاف لاہور سے نکالی گئی ریلی میں داتادربار پردعافرمائی تھی کہ ’’یااللہ !اسلام اورپاکستان کے دشمن ،غداراورکرپٹ لوگوں کے کرتوت ظاہر فرماکرانہیں نیست ونابود فرمااورہمیں نیک اورمخلص حکمران عطا فرما‘‘۔آپ کی اس دعا کے بعد پوری دنیا میں ظالم اورکرپٹ عناصرپر’’وکی لیکس اورپانامہ لیکس ‘‘کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی پکڑ آنا شروع ہوگئی اوران کرپٹ اورظالم افراد کے جاری احتساب میں مزید تیزی آچکی ہے اوریہ عناصرقہر الہٰی میں آچکے ہیں۔انشاء اللہ جلد ہی پوری روئے زمین پر امن وسلامتی کاانقلاب برپاہونیوالاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes