جماعت اسلامی ٹیکسلاواہ کینٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

Published on February 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی)جماعت اسلامی ٹیکسلاواہ کینٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ، لالہ رخ واہ کینٹ سے جماعت اسلامی کی ریلی سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص کی قیادت میں رائے کال چوک ٹیکسلا پہنچی ،جماعت اسلامی کی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے ڈاکٹر محمد کمال ، پروفیسر وقاص ، امیر جماعت اسلامی پی پی8 رفیق احمد ، وحید حیدر شاہ و دیگر نے خطاب کیا ، مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان ، اسلام آباد میں تبدیلی نہیں آتی کشمیر کاز کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ، حکمرانوں کی بے حسی اور انڈیا کے ساتھ دوستی کی پینگیں کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہیں،حکومت پانچ فروری کا دن علامتی طور پر منا کر سارا سال کشمیر کے مسلہ کو بھول جاتی ہے،جماعت اسلامی نے کشمیر کاز کو زندہ رکھا اور اسکے لئے حقیقی جدوجہد کی اور کشمیر کی آزادی تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی،مقررین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں بھارت کے ساتھ معاملات،مہاہدات،اور تجارت کرنے سے پہلے کشمیر پر بات کی جائے ،چونکہ مسلہ کشمیر حل ہونے کا نقصان صرف پاکستان کو ہے بھارے چاہتا ہے کہ کشمیر کا مسلہ سرد خانہ میں پڑا رہے جس کا اسکو فائدہ ہے،مسلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قرار داتوں اور کشمیری عوام کی مجی اور منشاء سے حل ہونا چاہئے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام پاکستان سے اپنا عہد نبھا رہے ہیں،مسلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ عوام کی زندگی اور موت کا مسلہ ہے پاکستان کی آزادی ،سلامتی اور استحکام کا مسلہ ہے،اس سے نظریں چرانا پاکستان کے وجود سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے،جماعت اسلامی کے کارکنان نے ریلی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے ،اور کشمیریوں سے اپنی والہانہ محبت کاا ظہار کیا،شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy