زلزلے کے دوران خوف سے بھاگنے والی خاتون گر کر انتقال کرگئی

Published on February 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

ہری پور ( یواین پی ) ملک بھر کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے شدید زلزلے، ہری پور میں زلزلے کے باعث ایک خاتون انتقال کر گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہری پور میں زلزلے کے دوران خوف سے بھاگنے والی خاتون گر کر انتقال کرگئی ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون گھر کے صحن میں گر کر جاں بحق ہوئی، جبکہ مردان اور دیر میں بھی زلزلے کے باعث 4 خواتین بے ہوش ہوئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق مانسہرہ میں بھی ایک خاتون زلزلے کے دوران گرنے کے باعث زخمی ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ شدید زلزلے کے بعد عمارتوں کو نقصان پہنچنے، لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دوبارہ زلزلہ آنے کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد کچھ علاقوں سے عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کچھ علاقوں میں عمارتوں کی دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے۔ زلزلے کے بعد خطرناک قرار دیے گئے علاقوں سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ آفٹر شاکس آنے کا الرٹ جاری کیے جانے کے بعد پنجاب بھر میں ریسکیو 1122 سروس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو سروسز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی رات کو لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگت بلتستان، ملتان، سوات، چترال، راولپنڈی، آزاد کشمیر، ہنزہ، اسکردو، مردان، وزیرستان، قلعہ عبداللہ، پشین سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید زلزلہ آیا جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ اور اللہ اکبر اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog