ڈاک کا عالمی دن 9 اکتوبر کو منایا جائیگا

Published on October 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

جہانیاں(یو این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن9 اکتوبر کو منایا جائیگا‘ اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ڈاک کی افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ڈاک کا عالمی دن‘ جدید دورمیں بھی محکمہ ڈاک کی افادیت برقراربرصغیر پاک و ہند میں پہلا جدیدڈاک خانہ 1837 میں قائم کیا گیا تھا اقوام متحدہ کی خصوصی تنظیم یونیورسل پوسٹل یونین کے زیر اہتمام ہر سال 9 اکتوبر کے روزدنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن منایا جاتا ہےاس دن کے منائے جانے کا مقصد ملکوں کے درمیان ڈاک کے ترسیلی نظام کے بارے میں قانون سازی کرنا، اور دور جدید کی جدت کے باوجود ڈاک کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا اورنظام ڈاک کی ترقی کے لئے کاوشیں کرنا شامل ہے۔ ہر سال دنیا کے 160 سے زائد ممالک یہ عالمی دن مناتے ہیں۔ اور ہر وہ ملک جو اقوام متحدہ کی خصوصی تنظیم یونیورسل پوسٹل یونین کے ممبران میں شامل ہے اس موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا ءکرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس خصوصی ادارے کا قیام 9 اکتوبر 1847ءکو عمل میں آیا اس ادارے کی ترقی اور کارکردگی کی بہتری کے لیے پاکستان پہلے بھی 20 سے زائد تجاویز دے چکا ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کی سرگرمیوں میں پاکستان کا انتہائی مثبت کردار رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes