اجے دیوگن ، اداکارہ سوناکشی بد ترین اداکار اوراداکارہ ایوارڈ زکے حق دار

Published on March 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,135)      No Comments

0222
ممبئی ۔۔۔ بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ سوناکشی سہنا کو گولڈن قلعہ ایوارڈز میں بد ترین اداکار اوراداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ممبئی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال میں ہوینوالی قلعہ ایوارڈز کی تقریب میں اداکار اجے دیو گن کو ان کی فلم ’’ ہمت والا‘‘ اور سوناکشی سہنا کو ان کی فلم’’ آرراجکمار ‘‘ پر بالی وڈ کے بدترین اداکاراوراداکارہ کا ایوارڈ حاصل ہوگیا۔ معاون بد ترین اداکار ایوارڈ کی کیٹگری میں ادیتیہ رائے کپور ، اداکاررہ جیکولین فریننڈ س اور امیشا پاٹیل کو فلم ’’ ریس ٹو‘‘ پر ایوارڈ حاصل ہوا۔ اداکارہ دپیکا کو فلم ’’ چنائی ایکسپریس ‘‘ میں بدترین لہجہ استعمال کرنے پر دارا سنگھ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عامر خان کو دھوم تھری پر بھنورا ہوگیا ہے کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ فلم ’’ باس ‘‘ کے‘‘ پارٹی آل نائٹ ‘‘ کو خلفشار پیدا کرنے والے گانے کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ فلم سنچ باکس ، صاحب بیوی اور گینگسٹرز ریٹرنز ، شاہد ، گوگواگون کو بہترین فلمز کا ایوارڈ حاصل ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes