ویب سیریز ’ چڑیلز ‘ نے بڑا غیر ملکی اعزاز اپنے نام کر لیا

Published on February 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

کراچی(یواین پی)شوہروں کی جاسوسی پر مبنی ویب سیریز ’ چڑیلز ‘ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔بھارتی اسٹریمنگ چینل زی5 پر نشر ہونے والی پاکستانی ویب سیریز’’چڑیلز‘ برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس سیریز کو 2020 میں بہترین کانٹنٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم شو آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائی ہے۔برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ کی جانب کہا گیا کہ زی فائیو چینل پر ’چڑیلز‘ کو ایک خاص سیریز کے طور پر پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا تھا۔ تحریر اور ہدایات کے فرائض عاصم عباس نے انجام دیے تھے۔ اس فلم سیریز کو تنقیدی طور پر سراہا گیا تھا جس میں کئی طرح کے مختلف کرداروں کو دکھایا گیا ہے اور لگے بندھے تصورات اور رسموں کی تردید کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ویب سیریز کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ جاسوس ایجنسی کھولتی ہیں۔ یاسرہ رضوی، ثروت گیلانی، مہربانو اور نمرہ بچہ نے جاسوسی کرنے والی خواتین کا کردار مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog