مقامی سطح پر مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے محمد علی اعجاز

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

شہری عملہ سے تعاون کرے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظاما ت اسی صورت میں ممکن ہیں ڈپٹی کمشنر
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ شہروں کو صاف ستھرا رکھنے خصوصا گلی محلوں کی صفائی کے لئے مقامی آبادی میونسپل کارپوریشن کے عملہ سے تعاون کرے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظاما ت اسی صورت میں ممکن ہیں جب مقامی آبادی تعاون کرے ہمیں ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہم اپنے علاقوں کو صاف ستھرا اور سر سبز بنا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 96 کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر یونین کونسلوں کا دورہ کرنے کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو بہتر انداز میں میونسپل سر وسز کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل سے آگاہی بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں سیوریج اور سٹرکوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ پارکوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں لوگوں کو ریلیف دینے اور مقامی سطح پر مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes