جڑواں شہروں سے ن لیگ کی رخصتی کا وقت آگیا : شاہ محمود قریشی

Published on November 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments

333
اسلام آباد(یو این پی)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نون لیگ کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام نے 6 مرتبہ موقع دیا، اب ان کی رخصتی کا وقت آ گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق شہزاد ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی ناقص حکومتوں نے جنم دیا  بلا پاکستان کے مایوس لوگوں کے لیے تبدیلی کانشان ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کوپونے3سال گزرگئے،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی۔تحریک انصاف کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ اگرکھلاڑی باربارمنتخب کرنے کے باوجود بھی اسکورنہ کرے تو اس کو رخصت کر دینا چاہئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme