بھارت نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں: ایم اے ٹھاکر

Published on February 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

بھارت کا جمہوری چہرہ سراسر دھوکا اور انسانیت کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہے
لاہور(یواین پی)بھارت خود کو دنیا کی بڑی جمہوریت سمجھتا ہے انسانی حقوق کی پامالی ان کے منشور میںشامل ہے یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک کروڑ سے زائد کشمیری عوام کو بندوق کی نوک پر غلام بنا کر کشمیری مسلمانوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیںپاکستان کی قومی پالیسی میں کشمیر کی آزادی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہارایم اے ٹھاکرنے یوا ین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے غیور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا بھارت کا جمہوری چہرہ سراسر دھوکا اور فریب کے سوا کچھ نہیںبھارت انسانیت کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes