ضلعی پولیس انتظامیہ کے تعاون سے ٹریفک قوانین کی آگہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

Published on February 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ یونیورسٹی میں ضلعی پولیس انتظامیہ کے تعاون سے ٹریفک قوانین کی آگہی کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریاذاکر، ریجینل پولیس آفیسر احمد ارسلان ملک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا فیصل شہزاد نے طلباءکے ساتھ ٹریفک کے مسائل پہ انسانی رویوں، معاشرتی اقدار، قوانین اورانفراسٹرکچر کے تناظر میں بات چیت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ٹریفک کےحادثات انسانی رویوں کے باعث پیش آتے ہیں اور ان رویوں کی تبدیلی تعلیمی اداروں کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں اور ریاستوں کاعروج و زوال ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ ہم اوکاڑہ یونیورسٹی میں کمیونٹی آوٹ ریچ کے ذریعے ٹریفک قوانین کی پابندی اور قانون کی عمل داری سمیت دیگر تمام مسائل کا حل کرنے کےلیے کوشاں ہیں اور اوکاڑہ بہت جلد شہر علم کے حوالے سے جانا جائے گا۔ طلباءنے یونیورسٹی کے گردو نواح میں ٹریفک کے مسائل پہ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسائل کے فوری حل کےلیے انقلابی اقدامات کرے۔طلباءکے سوالات کا جواب دیتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس بھی معاشرے کا ایک حصہ ہے اور شہریوں کے تعاون کے بغیر وہ قانون کی پاسداری نہیں کروا سکتی۔ انہوں نے طلباءکو ترغیب دی کہ وہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کی ترویج کےلیے کام کریں تاکہ پولیس کا بوجھ بانٹا جا سکے۔ سیمینار کے اختتام پہ ضلعی پولیس انتظامیہ کی جانب سے طلباءمیں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme