پولیو ورکرز ہمارے ہیرو اور انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والا ہر شہری قابل تکریم ہے ڈاکٹر عبد المجید

Published on February 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والا ہر شہری قابل تکریم ہے پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے جس کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہے پوری دنیا کی نظریں ہم پر مرکوز ہیں کیونکہ صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو کسیز موجود ہیں باقی سار ی دنیا اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر چکی ہے انسداد پولیو کی سرکاری سطح پر کی جانے والی کاوشیں اس وقت ہی ثمر آور ثابت ہو سکتی ہیں جب ہر شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے آگے آئے اور پولیو کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرے ۔پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے آگاہی مہم کو اس انداز میں آگے بڑھانا ہے کہ پوری قوم یکسوئی سے پولیو کے خاتمہ کے کا ر خیر میں شریک ہو اور ہم اپنے ملک کو پولیو فری پاکستان بنانے میں کامیاب ہو سکیں ان خیالات کا اظہار چیف ایگز یکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی ،ریجنل ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر ناطق حیات ،پرنسپل سٹی سکول میڈم رفعت احمد ،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 چوہدری ظفر اقبال ،مولانا ظفر اللہ قمر لکھو ی ،صدر بار ایسو سی ایشن مرزا ذوالفقار علی ،فیصل یزدانی کلچرل ہیڈ سٹی سکول نے ضلعی انتظامیہ ،سٹی سکول اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے عوامی آگاہی کے لئے منعقد کی جانے والی منی میراتھن ریس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریسکیو 1122 کے دفتر سے انسداد پولیو آگاہی منی میرا تھن ریس شروع ہوئی جبکہ اختتام سٹی سکول کے مرکزی کیمپس میں ہوا ۔ منی میرا تھن ریس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین تھے تقریب میں نمایاں شہریوں ،وکلاء،صحافیوں ،افسران ،گورنمنٹ سکولز کے اساتذہ ،طالبعلموں اور ریسکیو 1122 کے عملہ نے شرکت کی اختتامی تقریب سٹی سکول کیمپس میں ہوئی جس کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی تھی ۔انہوں نے منی میرا تھن ریس میں شریک طالبعلموں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کی مہم میں حصہ لینا ہر شخص کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے طالبعلموں نے آگاہی منی میرا تھن ریس میں حصہ لے کر پولیو کے خاتمہ کی کاوشوں کو مزید بہتر انداز میں سر انجام دینے کے لئے جو کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے تقریب میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائز یشن کے نمائندہ ڈاکٹر ذیشان اور ڈاکٹر ناصر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کے طالبعلم عثمان کو پہلی پوزیشن ،اقراءسائنس ماڈل ہائی سکول کے طالبعلم عطا ءمصطفی کو دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے طالبعلم علی حسین کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفیکٹس اور ٹرافیاں دیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سٹی سکول اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے ہونے والی اس آگاہی منی میرا تھن ریس اور پولیو کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیا ۔ اس موقع پر سٹی سکول انتظامیہ میں مستقبل قریب میں وطن پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اپنی شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme