روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کی قیمت میں کمی

Published on February 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)مقامی کرنسی مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 159.20 روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے 159.10 روپے سے گھٹ کر 158.90 روپے اور قیمت فروخت 159.20 روپے سے گھٹ کر 159 روپے ہو گئی۔مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.10 روپے سے گھٹ کر 158.90 روپے اور قیمت فروخت 159.40 روپے سے گھٹ کر 159.20 روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 191.50 روپے پر مستحکم رہی اور قیمت فروخت 193 روپے سے بڑھ کر 193.50 روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 221 روپے سے بڑھ کر 222.50 روپے اور قیمت فروخت 222.50 روپے سے بڑھ کر 224 روپے ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes