جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے اضلاع کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب‎

Published on March 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments


حیدرآباد (یواین پی) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے اضلاع کے 2021 کے عھدیدران کی حلف برداری و تربیتی ورکشاپ مقامی ھال میں منعقد ہوا۔ ورکشاپ میں درس قرآن انیس المصطفی،درس تصوف مولانا محمد طاہر طاہری،صحت ڈاکٹر محمد عدنان،ریکارڈ کیپنگ پر صوبائی جنرل سیکریٹری مخدوم محمد اعظم،میڈیا کے کردار و اہمیت پر پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان،فناس پر فناس سیکریٹری محمد اقبال سوھو،آڈیٹ پر آڈیٹر غضنفر علی جوکھیو نے لیکچرز دیئے۔اس موقع پر صوبائی صدر قاضی مشھود احمد نے اضلاع حیدر آباد،مٹیاری،جامشورو،ٹنڈو الھیار،میرپورخاص،سانگھڑ،عمرکوٹ،سجاول،ٹنڈو محمد خان،بدین کے عھدیدران سے حلف لیا۔اس موقع پر مرکزی و صوبائی عھدیدران و معاونین خلیفہ سکیلدو،محمد اشرف جتوئی،نیاز احمد راجپر،نیاز احمد مری،شھزادہ وقاص،مشتاق سومرو،طارق منگی،مظفر قائمخانی نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی خطاب کرتے ہوئے قاضی مشھود احمد طاہری نے کہا کہ محبوب سجن سائیں آج پوری انسانیت کا سجن ہے۔ ایمان،علم اور برداشت کی روشنی میں آگے بڑھیں لسانی اور سیاسی اختلاف ختم ہو جائیں گے۔امن کا دامن تھام کر ہی انسان نے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں۔ عدم برداشت کا مرض ہر کچے پکے گھر میں پہنچ چکا ہے۔معمولی بات پر انتقام کی آگ بھڑک اٹھتی ہےجو کس نہ کسی زندگی کی شام ہونے تک نہیں بھجتی۔ اعلی و معیاری تعلیم کا فروغ قوم کی اشد ضرورت ہے۔ اور تعلیم کے ساتھ ساتھ شعور اور اچھی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔سلسلہ نقشبندیہ طاہریہ کے سالار خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کا مشن ہے کہ قوم کا ہر بچہ و بچی تعلیم و تربیت میں یونیک بن جائے۔علم و ہنر کے فروغ کو ہم سب قومی فریضہ سمجھیں۔بچوں میں اطاعت الہی کا جذبہ پیدا کریں تاکہ جوان ہوکر احکام الہی کے مطابق زندگی بسر کرسکیں۔دل کی اصلاح اور پاکیزگی پر تمام جسم انسانی کی اصلاح کا مدار ہے۔مال و دولت سے بڑھ کر صحت و تندرستی زیادہ اچھی چیز ہے۔دنیا مکافات عمل ہے۔دوسروں پر تنقید کرنا،ہربات میں بولنا و ٹانگ اڑانا،ہمارا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے۔حسد،بغض،کینہ اور اس جیسی برائیوں میں ہم سب آگے بڑ چکے ہیں۔غرور اور تکبر کی رو میں بہنے کے بجائے خود پر قابو رکھیں۔کسی دوسرے کو حقیر نہ سمجھیں۔ہم صرف اپنی زندگی کو بہتر بنانے اور دوسروں کی زندگی بگاڑنے کے در پہ رہتے ہیں۔اللہ تعالی نے بتا دیا ہے جو کرتے رہو گے وہی پاو گے۔اس موقع پر ضلع حیدر آباد کے خلفاء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ کے موقع بلڈشگر،بلڈپریشر،وزن اور قد چیک کرنے کے لیے فری کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدر آباد کے عھدیدران غلام قادر لاکھو،محمد رفیق،محمد عمران،فیضان احمد،محمد حنیف،محمد کاشف،مظفر خشک،مختیار کھوکھر،انوار احمد،جلیفہ مرزا وسیم بیگ،طاہر خان،حافظ زین و دیگر نے بہترین انداز میں میزبانی کا حق ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy