قبائلی علاقوں کے 80 فیصد بے گھر افراد واپس جا چکے ہیں ٗصدر مملکت ممنون حسین

Published on January 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

Mamnun
اسلام آباد (یوا ین پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے 80 فیصد بے گھر افراد واپس جا چکے ہیں ٗ باقی ماندہ بے گھر افراد جلد اپنے گھروں میں پہنچ جائیں گے ٗفاٹا اصلاحات میں قبائلی ثقافت اور رواج کی پاسداری کی جائے گی ٗفاٹا اصلاحات پر بہت جلد فیصلہ ہو جائیگا ٗ سی پیک اور بجلی کے منصوبوں سے ملک میں تیز رفتاری سے ترقی ہوگی ٗترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے حکومت کا ہاتھ بٹایا جائے ٗخونریزی اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین سے جنوبی وزیرستان کے وفد نے ملاقات کی ٗوفد میں قبائلی مشران کے علاوہ وفاقی وزیر سیفران جنرل عبدالقادر بلوچ اور دیگر اعلی حکام بھی شامل تھے ۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے 80 فیصد بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں ٗ صدر ممنون حسین نے کہا کہ باقی ماندہ بے گھر افراد جلد اپنے گھروں میں پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات میں قبائلی ثقافت اور رواج کی پاسداری کی جائے گی۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ فاٹا اصلاحات پر بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے خصوصی مالی پیکج دیا جائے گا ۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ فاٹا میں اجتماعی ذمہ داری کا قانون ظلم ہے، اب اس کا خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ فاٹا میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔صدر ممنون حسین نے کہاکہ مختلف مقامات پر نادرا کے دفاتر اور بجلی کے گرڈ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے صدر نے کہاکہ جنوبی وزیرستان میں نئی تحصیلیں اور عوامی سہولت کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ بے گھر افراد کی آباد کاری کے لیے امدادی رقم میں مزید اضافہ کیا جائیگا ٗانہوں نے کہاکہ سی پیک اور بجلی کے منصوبوں سے ملک میں تیز رفتاری سے ترقی ہوگی ٗترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے حکومت کا ہاتھ بٹایا جائے انہوں نے کہاکہ سی پیک کے روٹ میں تبدیلی کی باتوں کا مقصد حکومت کو ترقیاتی کاموں سے روکنا ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ خرابی کا دور بیت گیا ، اب پاکستان اور قبائلی علاقے ترقی کریں گے انہوں نے کہاکہ مایوسی کا دور ختم ہوگیا، اب روشنی کا دور دورہ ہوگا ٗہماری ترقی کا راز باہمی اتحاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خونریزی اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اس موقع پر عبد القادر بلوچ نے کہا کہ ترقیاتی پیکج کے تحت قبائلی علاقوں میں نوجوانوں کو مزید ملازمتیں دی جائیں گی ٗگومل زام ڈیم کے منصوبے میں علاقے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme