پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Published on March 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments


لاہور(یوا ین پی) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن اقبال محمد علی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے اس طرح درمیان میں التوا سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی، مناسب بائیو سیکیورٹی اقدامات کے بجائے بورڈ نے اپنی شہرت کے لیے ملک کا نام خراب کیا، دونوں اعلیٰ آفیشلز کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر جب نیوزی لینڈ میں بائیو سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا الزام لگا تو وہاں کی وزارت صحت نے اسے وطن واپس بھیجنے کی دھمکی دے دی تھی، پی سی بی نے پی ایس ایل کے معاملات میں سندھ کی ہیلتھ منسٹری کو کتنا شامل کیا؟ کیا لیگ کے لیے اس سے این او سی لی گئی؟6 ٹیموں کے ساتھ کتنے ڈاکٹر تھے؟اقبال محمد علی نے کہا کہ برسوں تک ویران رہنے والے ملکی کرکٹ میدان سیکیورٹی فورسز کی انتھک محنت سے دوبارہ آباد ہوئے تھے، اب پی سی بی نے اس پر پانی پھیر دیا۔رکن قومی اسمبلی نے برطانوی شہریت کے حامل وسیم خان اور احسان مانی سے سوال کیا کہ کیا وہ لندن جا کر فوراً گھر سے باہر نکل سکتے ہیں؟ 14 دن تک انھیں قدم بھی باہر نکالنے کی اجازت نہ ہوگی، ایسے میں انھوں نے پاکستان آنے والوں کو کیسے 2،2 دن میں باہر جانے دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes