شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ اسما میں کورونا کی تصدیق

Published on March 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

دمشق( یو این پی)شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر شام کے 55 سالہ صدر اور ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔ طبی ماہرین نے دونوں کو 15 روز کے لیے قرنطینہ کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بشارالاسد کی صحت بہتر ہے جب کہ اہلیہ میں معمولی علامات ہیں۔ دو ہفتے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا تب تک دونوں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔حال ہی میں ملک بھر میں بشار الاسد کی فتح کا دس سالہ جشن منایا گیا تھا اور اس سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں صدر اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد اب بھی حکومتی امور آن لائن انجام دیں گے اور اجلاسوں کی سربراہی کریں گے۔واضح رہے کہ جنگ زدہ شام میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme