کم عمری کی شادیاں معاشرتی مسائل پیدا کرتی ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن وہاڑی مہر امیر بخش

Published on September 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 635)      No Comments

13-9-2015 DOCوہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن وہاڑی مہر امیر بخش نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادیاں معاشرتی مسائل پیدا کرنے کے ساتھ بچوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا باعث بنتی ہیں حکومت نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے اسی حوالہ سے بننے والے1929 ء کے قانون میں ترامیم کی ہیں اس حوالہ سے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے راہنماء ایف پی اینڈ پی کے زیر اہتمام ریفرل پارٹنر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ،ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی ، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر ملک آفتاب ، سابق صدر بار وہاڑی مہر شیر بہادر لک اور این جی اوز کے نمائندے شریک تھے ڈی او سی مہر امیر بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور خصوصا ایک عورت کی تعلیم کو اس لیے بھی زیادہ اہمیت حاصل ہے کہ اس سے پورے خاندان کی تعلیم وابستہ ہوتی ہے مہر امیر بخش نے کہا کہ کم عمری کی شادیوں میں پیدا ہونے والے طبی نقائص اور پیچیدگیوں کا کوئی ازالہ نہیں انہوں نے کہا کہ لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کی سن بلوغت کے ساتھ ان کی جسمانی اور خصوصاذہنی بلوغت کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے لیگل ایڈوائزر اور سابق صدر بار وہاڑی مہر شیر بہادر لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے 1929 ؁ء کے ایکٹ میں ترمیم کی ہے اور اب سزا اور جرمانہ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے والدین کے ساتھ نکاح خواں او ر گواہان بھی قابل گرفت ہوں گے راہنما ایف پی اینڈ پی کی ٹیم لیڈر وہاڑی قمر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی دو یونین کونسلوں نور شاہ اور محمد شاہ میں کم عمری کی شادیوں کے طبی اور معاشرتی نقصانات کے حوالہ سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رکھاہے اب ضلعی حکومت کے ساتھ ایک ایم او یو سائین کیا ہے جس کے تحت ان یونین کونسلز کے بنیادی مراکز صحت میں الٹرا ساؤنڈ مشینیں فراہم کی جائینگی جبکہ سکولوں میں ٹائلٹ سمیت دیگر عدم دستیاب سہولتیں فراہم کریں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes