کمالیہ کی ننھی کلی جنسی بھیڑئے کی ہوس کا شکار

Published on April 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 761)      No Comments

Toba
ٹوبہ ٹیک (یواین پی)  کمالیہ میں انسانی بھیڑیوں نے ایک اور معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنادیا ہے اور بچی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ گزشتہ 15دنوں میںجنسی زیادتی کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے ۔کمالیہ کے محلہ محب علی شاہ میں بینائی اور ذہن سے متاثرہ 13سالہ آمنہ گزشتہ شب محلے میں کھیلتی ہوئی غائب ہوگئی تھی جس پر ورثاءنے بچی کو بہت تلاش کیا لیکن کوئی پتا نہ چل سکا اور بچی کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ سٹی کمالیہ کو دی گئی لیکن انہوںنے کوئی کاروائی نہ کی ۔رات بھر تلاش کے بعد جب آمنہ کہیں نہ ملی تو اہل خانہ نے اسے محلے کے کچھ آوارہ اور مشکوک گھروں کی تلاشی کا کام شروع کردیا جس پر ان کے قریبی ہمسائے امداد وغیرہ نے خطرہ بھانپ کر آمنہ کو اسی کی چھت پر بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا ۔وقت گزرنے کے بعد جب آمنہ کو ہوش آیا تو شدت درد سے چلائی تو اہل محلہ اکٹھا ہوگئے اور متاثرہ بچی کو چھت سے نیچے لے آئے تو متاثرہ بچی نے اپنے ساتھ ساری رات ہونے والی مبینہ اجتماعی زیادتی بارے بتایا اور کہا کہ امداد اور وسیم وغیرہ نے اس کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی ہے ۔ورثاءنے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی جس پر متاثرہ بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا اور ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تصدیق کردی گئی اور تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے ہیں۔یاد رہے کمالیہ میں 15مارچ کو بھی دوسری کلاس کی طالبہ 8سالہ انعم سعدیہ کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ 15دنوں میں جنسی زیادتی کا دوسرا واقعہ ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题