الیکشن 2018ءکے لیے مسلم لیگ ن کا حنیف عباسی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

Published on April 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمات کی پیروی کرنیوالے حنیف عباسی کو مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس میں نامزد ملزم ہونے کی وجہ سے حنیف عباسی کوالیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائے گا اوران کی جگہ پر کسی نئے امیدوار کو سامنے لایاجائے گاتاہم ابتدائی طورپر متبادل نام سامنے نہیں آسکا۔چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوازشریف کی نااہلی کے ریلی کے لیے راولپنڈی میں زیادہ عوام کو اکٹھا کرنے میں ناکام ہونے کا ذمہ دارحنیف عباسی کو ٹھہرایاگیا تھا اور اس کی وجہ سے بھی قیادت نالاں تھی ۔یادرہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی اور آف شور کمپنی کیخلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں مقدمے کی پیروی کی تھی لیکن عمران خان نااہل ہونے سے بال بال بچ گئے تھے تاہم جہانگیر خان ترین کو نااہل قراردیاگیاتھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy