سعودی وزیرحج وعمرہ برطرف، عصام بن سعد بن سعید نئے وزیر مقرر

Published on March 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

ریاض(یو این پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وزیرحج وعمرہ محمد صالح بنتن کو برطرف کردیا۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جس میں کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر حج وعمرہ محمد صالح بنتن کو عہدے سے برطرف کردیا اور عصام بن سعد بن سعید کو نیا وزیر حج وعمرہ مقرر کردیا۔شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالھادی بن احمد بن عبدالوھاب المنصوری کو عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز الدعیلج کو شہری ہوابازی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے جب کہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا ہے۔ایک الگ شاہی فرمان کے تحت انتظامی سپریم کورٹ کے سربراہ الشیخ ابراھیم بن سلیمان بن عبداللہ الرشید کو عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ الشیخ علی بن سلیمان بن علی السعوی کو عدالت کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔شاہی فرمان کے تحت انجینیر ماھر بن عبدالرحمن بن ابراھیم القاسم کو محمد بن طویلع بن سعد السلمی کی جگہ ’’سول سروس‘‘ کے لیے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کا نائب وزیر مقرر کردیا جب کہ ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز بن محمد الطیب کو وزارتی کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے محمد صالح بنتن نے جولائی 2016 میں وزیرحج و عمرہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog