فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈاکوؤں کا مسلح گروہ زمیندار سے لاکھوں روپے مالیت مونجھی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے نواح کا رہائشی زمیندار محمد اقبال ٹریکٹر ٹرالی پر 252 بوری مونجھی لاد کر منڈی جا رہا تھا کہ 459 گ ب کے قریب عقب سے آنے والے 9مسلح ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر ٹریکٹر ٹرالی لے کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔