حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں گٹکا و مین پوری کا استعمال جاری ، منہ کا کینسر عام ہو نے لگا 

Published on December 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل ) حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں گٹکا و مین پوری کا استعمال جاری ، منہ کا کینسر عام ہو نے لگا ، پولیس کی کاروائیاں رسمی رہی کئی مقامات پر پولیس خود مین پوری و گٹکا فروخت کرنے والوں کی سرپرستی کررہی ہے عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں مین پوری اور گٹکا کا کاروبار جاری ہے تاہم اسکی قیمت میں دو سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے مین پوری و گٹکا کھانے میں زیادہ تر غریب او ر نوجوان نظر آتے ہیں اور وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں جام شورو میں واقع نمرہ انسٹی ٹیوٹ جہاں کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے یہاں کینسر کے مریضوں میں 70فیصد تعداد منہ کی کینسر میں مبتلا مریضوں کی ہے جو مین پوری اور گٹکاکھانے سے اس مرض کا شکار بن رہے ہیں اور افسوسناک امر یہ ہے کہ ان ستر فیصد مریض میں 80فیصد تعداد نوجوانوں کی ہے عدالتِ عالیہ کے حکم کے بعد پولیس نے مین پوری اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کئی مرتبہ کریک ڈاؤن کیا ہے اور بڑے بڑے کارخانہ سربمہر کرکے مین پوری بنانے والوں کو پابند سلاسل بھی کیا کئی سیلز مین بھی پکڑے گئے اور بڑی مقدار میں خام مال بھی برآمد کیا گیا لیکن یہ کاروائیاں محض رسمی ثابت ہو ئی ہے کیونکہ کسی بھی مین پوری و گٹکا ڈیلر کو سزا نہیں دی گئی انہوں نے اپنے کارخانہ معروف علاقوں سے نکال کر گنجان بستیوں اور مضافاتی علاقوں میں قائم کردیئے ہیں اور ان کے کارندے جو مذہبی شناخت بھی رکھتے ہیں وہ مین پوری سپلائی کرتے ہیں آج صورتحال یہ ہے کہ مین پوری کی پڑیا جو پہلے 10یا15روپے میں مل جاتی تھی اب 50یا 60روپے میں ملتی ہے لیکن مل جاتی ہے مین پوری کھانے والوں کو معلوم ہے کہ یہ شے کہاں اور کون فروخت کررہا ہے جبکہ دیکھا گیا ہے کہ مین پوری سپلائی میں عمر رسیدہ افراد اورخواتین سے بھی کام لیا جارہاہے افسوس ناک بات یہ ہے کہ بعض لالچی ومنافع خور افراد سر پر عمامہ باندھ کر بھی یہ کام کررہے ہیں تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور ایک سروے کے مطابق پولیس اہلکار سے لیکر بعض افسران تک مین پوری اور گٹکا استعمال کرتے ہیں اگر ان کو پکڑ کر ہی پوچھ لیا جائے کہ یہ زہر کہاں سے ملتا ہے اور کون فروخت کررہا ہے تو اصل ہاتھوں تک باآسانی پہنچا جاسکتا ہے پھر ایسے عناصر کو محض گرفتار ہی نہیں سزا تک پہنچانا ہو گا اسی صورت ہم اپنی نئی نسل کو تباہی سے بچا سکتے ہیں صرف نمائشی اقدامات سے مین پوری و گٹکا مافیا پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے
خراب کارکردگی اور فرائض میں غفلت کسی صورت میں بھی بردادشت نہیں کی جائے گی رحم علی اوٹھو 
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے کہا ہے کہ خراب کارکردگی اور فرائض میں غفلت کسی صورت میں بھی بردادشت نہیں کی جائے گی بجلی چوری میں ملوث افسران وملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس سلسلے میں حیسکو چیف کی ہدایات پر سزا و جزا کے عمل کے تحت خراب کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر آپریشن سب ڈویژن پتھورو کے SDO رحیم داد پتافی کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے،انہیں چیف انجینئرپلاننگ اینڈ انجینئرنگ کے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے مزیدبرآں حیسکو چیف نے بہترین کارکردگی پر آپریشن سرکل لاڑ کے سپرنٹینڈنگ انجینئر محمد مٹھل شیخ ،SDO گلشن شہباز سب ڈویژن ریاض ارباب اور SDOگولاڑچی فضل الرحما ن کو شاباشی دی گئی ، اور دیگر افسران کو بھی آپریشن سرکل لاڑ کی طرح کی کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی گئی ہے حیسکو ایک کمرشل ایک کمرشل ادارہ ہے کسی بھی صورت میں خراب کارکردگی براداشت نہیں کی جائے گی اور بجلی چوری میں ملوث ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔دوسری جانب حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے 4 آپریشن سرکلزحیدرآباد ، لاڑ ، میرپورخاص اور نوابشاہ کے افسران سے ماہا نہ کارکردگی کے باری میں تفصیلی میٹنگ کی اجلاس میں تمام آپریشن سرکلز کے سپرنٹینڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز ، ڈی سی ایمز اور روینیو افسران نے بریفنگ دی حیسکو چیف نے تمام افسران کو ہدایات دیں کے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے اس حوالہ سے پہلے ہی خصوصی ٹاسک فورس حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں کاروائیاں کر رہی ہیں انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چور ہمارا دشمن ہے اس کے ساتھ ہماری جنگ ہے ،جہاں پر بھی غیر قانونی کنکشن نظر آئے منقطع کرکے مروجہ قانون کے تحت جرمانہ اور FIR درج کرائی جائیں نادہندگان سے 100فیصد وصولی کو یقینی بنائیں اور صارفین سے واجبات کی بر وقت ادائیگی کیلئے درست ریڈنگ کے ساتھ بجلی کا بل بھیجا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ جزا اور سزا کے عمل کے تحت کسی بھی سب ڈویژن کے علاقے میں غیر قانونی /کنڈہ نظر آیا تو اس افسر /ملازم کے خلاف سخت محکماجاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد اس کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی کی جائے کی جس میں میجر اور مائنر سزا دی جاسکتے ہیں میٹنگ میں بہترین کارکردگی پر آپریشن ڈویژن سانگھڑ کی سب ڈویژن شہداد پور II- کے SDO امجد محمود آرائیں کو 108 واجبات کی وصولی کرنے اور بجلی چوری کی روک تھام میں بہترین کام کرنے پر شادباشی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا میٹنگ میں حیسکو چیف کے علاوہ جنرل مینجر ٹیکنیکل عبدالستار میمن ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کمرشل محمود علی قائمخانی، سپرنٹینڈنگ انجنیئرحیدرآبادمحمد اکبر درانی، سپرنٹینڈنگ انجنیئرلاڑ محمد مٹھل شیخ،سپرنٹینڈنگ انجنیئرمیرپورخاص خوب چند اور سپرنٹینڈنگ انجینئر نوابشاہ ملک امتیاز الحق، تمام آپریشن ڈویژنز کے ایکسی این ، ڈی سی ایم، تمام سب ڈویژنزکے ایس ڈی اوزروینیو افسران و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا 22 واں کانووکیشن 17دسمبرہوگا
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا 22 واں کانووکیشن 17دسمبر بروز پیر یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا کانووکیشن کی صدارت گورنر سندھ عمران اسماعیل کرینگے کانووکیشن کے تین سیشن ہونگے، جن میں 940طلبہ و طالبات کو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی ڈگریاں، تعریفی اسناد اور میڈل دینگے جبکہ مہران یونیورسٹی کے ناظم امتحانات نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ 22ویں کانووکیشن، جو 17دسمبرپیر کے روز مہران یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا کل تین سیشز پر مشتمل ہوگا جس میں مندرجہ ذیل ترتیب سے امیدواران شریک ہو سکیں گے پہلا سیشن صبح 9144تا 11بجے تک مین کیمپس، خیرپور کیمپس، ہائسٹ کالج، جی سی ٹی اور ایچ سی ٹی کے شعبہ کیمیکل، انڈسٹریل، میکینکل، میٹلرجی ااینڈ مٹیریلز، مائننگ، ٹیکسٹائل، پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیسز، اور بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے ڈگری حاصل کرنے والے امیدار شریک ہو سکیں گے دوسرے سیشن 11سے ایک بجے تک مین کیمپس، خیرپور کیمپس، ہائسٹ، جی سی ٹی اور ایچ سی ٹی کے شعبہ آرکیٹیکچر، سول، سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ اور انوائرمینٹل کے امیدوار جبکہ تیسرے اور آخری سیشن ایک بجے سے دوپہر 3 بجے تک کے سیشن میں مین کیمپس اور خیرپور کیمپس کے الیکٹریکل، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سسٹمز، سافٹویئر اور ٹیلیکام انجنیئرنگ کے ڈگریاں لینے والے امیدوار شریک ہو سکیں گے۔ 
گیس کی بندش کو صنعتوں کے لئے شدید نقصان کے عیوض معاشی بحران کا المیہ
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین محمد شاہد قائمخانی، سینئر نائب چیئرمین شجاع رزاق میمن ،نائب چیئرمین عمر طارق اور پیٹرن ان چیف مظہر الحق چودھری نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے گیس کی بندش کو صنعتوں کے لئے شدید نقصان کے عیوض معاشی بحران کا المیہ قرار دیا ہے عہدیداران نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کیپٹیو پاور کمپنیوں کیلئے گیس کی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معیشت کو تباہ کن بنانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صنعتی پیداوار اور ملکی برآمدات کو بڑھانا چاہتے ہیں، گیس صنعتوں میں خام میٹریل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ، گیس کی بندش سے نہ صرف حیدرآباد، کوٹری، نوری آباد اور کراچی بلکہ ملک بھر کے تمام انڈسٹریل زونز میں متعدد صنعتیں جن میں ٹیکسٹائل ، کنفکشنری، ٹائرز، ادویات اور دیگر یونٹ انتہائی متاثر ہونگے جس سے خطیر معاشی بہران پیدا ہوگا ان صنعتوں کا دارومدار قدرتی گیس پر ہے، گیس کی بندش سے نہ صرف صنعتیں تباہ ہونگی بلکہ ان میں کام کرنے والے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے،ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کی زدغریب پر پڑے گی کیپٹیو پاور استعمال کرنے والی صنعتیں معیشت کا پہیہ چلانے میں اہم قردار ادا کرتی ہیں جس سے ٹیکس کی صورت میں کثیر رقم قومی خزانہ کو حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پاور اور ڈائریکٹر جنرل سوئی سدرن گیس کمپنی اس فیصلے پر قومی مفاد میں فوری طور پر غور و عوض فرمائیں تاکہ معیشت کا پہیہ بخوبی چلتا رہے۔
اوورریڈنگ بلز کی بھرمار اور رشوت ستانی کے خلاف پریس کلب حیدرآباد پرجبروظلم کی علامت کے طورپرہاتھوں پر زنجیریں لپیٹ کر احتجاجی مظاہرہ 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) انسان دوست فاؤنڈیشن کے زیراہتمام حیسکو ایکسئین ایم این ٹی جاوید صدیقی کی جانب سے حیدرآباد کی عوام کے ساتھ توہین آمیز رویہ،محتسب اعلیٰ اور نیپرا کے کئے گئے فیصلوں پر عدم عملدرآمد ،ناجائز ڈٹیکشن، اوورریڈنگ بلز کی بھرمار اور رشوت ستانی کے خلاف پریس کلب حیدرآباد پرجبروظلم کی علامت کے طورپرہاتھوں پر زنجیریں لپیٹ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے اور وہ حیسکو کے کرپٹ اورعوام دشمن افسران کی فوری برطرفی کا مطالبہ کررہے تھے موقع پرانسان دوست فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعیم نورانی ، فقیرمحمد قریشی ،ظہیرانصاری ، آغاامتیازعلی ،سجاد خان، فرخ قریشی، سیدفہیم الدین،رفیق قریشی، یامین آرائیں،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو ظالم اور عوام دشمن کرپٹ ترین محکمہ بن چکا ہے ،عوام پر بوگس ڈٹیکشن لگا کر ناقص تنصیبات اور لائن لاسز کا خسارہ عوام پر ناجائز ڈٹیکشن کی بھرمار کرکے پوراکیا جارہا ہے حالیہ سالوں میں تانبے کے تار تبدیل کرکے سلور کے تار لگاکر پاکستان کے قومی خزا نے کو اربوں کا چونالگایا گیا ہے ،انھوں نے کہا کہ حیسکو نے مکمل طور پر کسٹومر سینٹرز کو غیرفعال کردیا ہے اور صارفین نیپرا قوانین کے برخلاف لگائے گئے ناجائز ڈٹیکشن اوور ریڈنگ بلز کی درستگی کیلئے حیسکو دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبورہیں، جن کی درستگی میں حیسکو کے قوانین حائل ہوجاتے ہیں جبکہ حیسکوکے کرپٹ اہلکاروں میں 40 فیصدرشوت ادائیگی پر تماتر قوائد سجدہ ریز ہوجاتے ہیں اور وہی ایماندار افسران لائن میں لگ کر دستخط کردیتے ہیں ،جبکہ پریٹ آباد سب ڈویژن میں ایک سال قبل منظور کرائے گئے ایڈیشنل ٹرانسفارمر رشوت نہ دینے کی وجہ سے تاحال نصب نہیں کئے جارہے ، انھوں نے وزیراعظم عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار، چیئرمین نیب سے سے اپیل کی ہے کہ حیسکو کے ملازمین کے آمدنی سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کیلئے اسپیشل بینچ قائم کئے جائیں اور عوام کی جائز شکایات کے حل میں حائل ہونے اور کرپشن پر چشم پوشی پر حیسکو چیف رحم علی ا وڈھو،اور ایکسئین ایم این ٹی جاوید صدیقی کی فوری برطرفی کی جائے، بصورت حیدرآباد کی عوام و سول سوسائٹی احتجاج کے دائرہ کو وسیع کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme