لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر،عوام کی زندگی اجیرن ،کاروبار ٹھپ

Published on April 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

4
ہارون آباد( یواین پی)ہارون آباد میں گرمیوں کے شدت اختیار کرنے سے قبل ہی لوڈشیڈنگ کا جن حکمرانوں کے وعدوں کی کھوکھلی آگیا ۔عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی کاروبار ٹھپ ہونے لگے ۔نہم کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ہے لوڈشیڈنگ کی ابھی سے یہ حالت ہے تو نجانے گرمی کے شدیدمہینوں میں ہم پر کیا قیامت ٹوٹے گی ہارون آباد کے عوام دہائی دینے لگے حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کے وعدے پورے کرنے کی بجائے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر زور دے رکھا ہے مہنگی کرنے کے باوجود بجلی فراہم نہ کرنے سے بڑھ کر اور کیا ظلم ہو سکتا ہے ۔شہریوں کا اظہار خیال ۔ہارون آباد کے علاقہ میں لوڈشیڈنگ غیر اعلانیہ حد تک بہت بڑھ چکی ہے کافی عرصہ سے بارہ گھنٹے کا شیڈول چل رہا تھا مگر اب کوئی شیڈول نہیں ہے دن اور رات کے مختلف اوقات میں بغیر شیڈول بجلی کی بندش عذاب بن چکی ہے حکمران کم لائن لاسز کے علاقے میں زیادہ بجلی دینے کا وعدہ اور دعوے کرتے ہیں مگر ہارون آباد میں لائن لاسز نسبتا کم ہیں مگر لوڈشیڈنگ بہت حد تک بڑھ چکی ہے پاکستان کرکٹ میچز کے دوران بھی بے انتہا لوڈشیڈنگ کی گئی شہریوں امتیاز حنیف ،ملک بلال ،ارشد لالہ ،علاؤ الدین ،ضیاء الدین ،خورشید چوہدری ،ممتاز احمد ،محمو دریاض ،محمد راشد ،محمد ندیم ،محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہمیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے درمیان لوڈشیڈنگ کے مقابلے میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا ہے دونوں حکومتوں کے وزارء نے جھوٹے وعدے اور دعوے کیے ہیں دونوں حکومتوں میں بجلی مہنگی کی گئی ہے لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے یا کم کرنے کے وعدے پورے نہیں کیے گئے ہیں عوام ابھی سے پریشان ہیں کہ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بیس گھنٹے تک پہنچنے کا اندیشہ ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ بہت بڑا ظلم ہو گا۔شہریوں ،کسانوں ،دوکانداروں اور طالبعلوں نے وفاقی حکومت سے لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes