پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے لیے 5 جی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ

Published on April 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,254)      No Comments

abcاسلام آبا د (یو این پی) حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان میں جلد موبائل انٹرنیٹ کے لیے 5 جی سروس متعارف کروائی جائے گی ۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نئی ٹیلی کام پالیسی تیار کر لی گئی ہے جسے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں جلد پیش کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں موبائل صارفین اس سے قبل 3 جی اور 4 جی سروس استعمال کر رہے ہیں لیکن جلد انہیں 5 جی کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے گی تاکہ صارفین کے لیے جدید انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ سکے ۔انوشہ رحمان نے مزید بتایا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے بھی بل تیار کر لیا گیا ہے جسے جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog