سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی مدینہ منورہ آمد مسجد نبوی میں حاضری

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود بدھ کی شام دارلحکومت ریاض سے مدینہ منورہ پہنچے۔ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایپرن پر ان کا استقبال مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔مدینہ آمد کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی کا دورہ کیا اور نماز ادا کی۔ ایئرپورٹ پر استقبال کرنے والوں میں شہزادہ فھد بن عبداللہ بن عبدالعزیزبن مساعد، مدینہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نايف بن عبدالعزيز، شہزادہ فهد بن فيصل بن سلمان بن عبدالعزيز اور شہزادہ أحمد بن فيصل بن سلمان بن عبدالعزيز سمیت اعلی سرکاری عہدیدار اور عمائدین شہر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes