کورونا میں اضافہ؛ خیبر پختونخوا میں بازار 8 بجے بند کرنے اور تقریبات پر پابندی کا حکم

Published on March 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments


پشاور(یو این پی)پنجاب کے بعد اب خیبر پختون خوا میں بھی کورونا کیسز بڑھنے پر مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں بازار 8 بجے بند رنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق ہر قسم کے بازار رات 8 بجے بند ہوجائیں گے تاہم ادویات، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس میں انڈور تقریبات، شہر میں ہر قسم کی ثقافتی تقریبات اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی جبکہ مزارات بھی غیر بند کردیے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ پبلک پارکس شام 6 بجے بند ہوجائیں گے، حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل لازمی ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy