الخادم ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد19 دسمبرکوہوگا

Published on December 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی) الخادم ویلفیئر ٹرسٹ کی زیر نگرانی ہاشمانیز میڈیکل ویلفیئر فائونڈیش کے تعاون سے مرحوم “سید اعجاز علی شاہ شیرازی” کی یاد میں ٹھٹھہ اور سجاول کے غریب اور ضرورتمند مریضوں کیلئے 19- دسمبر 2021ء بروز اتوار صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے. جس میں ماہر امراض ڈاکٹر اور سرجن آنکھ کے موتیا کا آپریشن، ہیپاٹائٹس پروفائل، بلڈ شوگر اور دانتوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات بھی فراہم کریں گے. الخادم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب غریب اور ضرورتمند مریضوں کو آگاہ کیا جاتا ہے اس مفت طبی کیمپ میں شریک ہوکر زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں. مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے الخاد ٹرسٹ کے بانی شبیر احمد کمبار سے ان نمبر پر 03212477580 اور 03003098157 پر رابط کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes