جام کمال کی چمن کراچی شاہراہ منصوبہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی سفارش

Published on March 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments


کوئٹہ(یو این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان سے چمن کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں ان کی توجہ قومی شاہراہ این 25کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چمن سے کراچی تک 813 کلو میٹر طویل شاہراہ پر روزانہ ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں لیکن یہ سڑک سنگل ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں سیکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں اس شاہراہ کا نام “قاتل شاہراہ” رکھا گیا ہے کیونکہ اس سڑک پر دہشت گردی اور آفات سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں ، صوبائی حکومت صوبے کی تمام قومی شاہراہوں بالخصوص این 25 کو اپ گریڈ کرکے دو رویہ کرنے کے لئے پرعزم ہے تا کہ عوام کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں، انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کو شامل کیا جائے تاکہ اس پر جلد از جلد عملدآمد کیا جاسکے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme