اوکاڑہ یونیورسٹی میں علم ریاضیات کی اہمیت پہ سیمینار کا انعقاد

Published on March 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی )یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات نے روزہ مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت اور اس میدان میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے موضوع پہ ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ ریاضیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس اور اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سلیم سمیت دیگر مقررین نے علم ریاضیات کی اہمیت کے مختلف پہلووں پہ روشنی ڈالی۔
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زکریا نے کہا کہ علم ریاضیات ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ علم ہمیں دنیا کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتا ہے اور ہمارے ذہن اور سوچ کو منظم کرتا ہے۔
پروفیسر مجاہد نے بتایا کہ علم ریاضیات منطقی ، تنقیدی اور تخلیقی سوچ کے علاوہ مسائل کے حل کی صلاحیت اور حتی کہ اظہار خیال کی مہارت بھی پیدا کرتا ہے۔
ڈاکٹر شعیب نے روز مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس علم سے منطقی سوچ اور رویے جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علم ریاضیات ہمارے اندر تجزیاتی مہارت پیدا کرتا ہے جس سے ہم اپنی زندگی کے بہت سارے مسائل اور مشکلات احسن طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔
سیمینار میں شعبہ ریاضیات کے طلباء نے پوسٹرز بھی پیش کیے جن میں علم ریاضیات کی اہمیت واضع کی گئی اور عظیم ماہرین ریاضیات اور طبعیات جیسا کہ البرٹ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy