پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 17 روپے لیٹر کا اضافہ

Published on August 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عوام کو پیٹرول کی قیمت پر ساڑھے 17 روپے لیٹر کا جھٹکا لگ گیا۔ماہ اگست کے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ساڑھے 17 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme