فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Published on March 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو ’دکھ ہوا سے توہین ہوگئی‘ کے بھاشن آجائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔ انہوں نے ایک نظم بھی قاضی فائز عیسیٰ کے لیے شیئر کرائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme