یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ بنیں گے، بلاول بھٹو

Published on March 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ،انشاء اللہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ بنیں گے کیونکہ وہ حقیقی اورقانونی طور پرمنتخب چیئرمین ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اہم بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پرپولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرارنہیں دیا جاسکتا۔بلاول بھٹونےکہا کہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پرزائیڈنگ افسرکے اس فیصلے کو چیلینج کیا تھا جوکہ سینیٹ کی پولنگ اسٹیشن میں دیا تھا اور اس پر زائیڈنگ افسر نے 7 ووٹ پہ نشاندھی کرتے ہوئے مسترد کیئے تھے کہ یہ یوسف رضا گیلانی کو ملے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ بالا فورم سے رجوع کرنا ہمارا حق ہے جو ہم انصاف حاصل کرنے کے لیئے استعمال کریں گےاورآئین ہمیں پارلیمان کی کارروائی پرسوال اٹھانے سے روکتا ہے لیکن یہ پارلیمانی کاروائی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی الیکشن چوری کرنے کے لئے پریزائڈنگ آفیسر کے ذریعےغلط کھیل کھیلا گیا اور یہ معاملہ سسٹم کے لیئے ایک امتحان تھا کیونکہ مستقبل میں بھی اس عمل کو دہرایا جاسکتا ہے جس سے جمہوری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی قانونی دروازہ کھٹکائے گی اور میسر فورمز پریہ معاملہ اٹھائے گی کہ الیکشن چوری کو قائم رکھنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme