مذاکرات کامیاب؛ نرسوں کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Published on February 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

3
کراچی:  (یو این پی)نرسنگ اسٹاف کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد نرسوں نے پریس کلب کے باہر 3 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا جب کہ سندھ حکومت نے نرسنگ اسٹاف کے مطالبات پر غور کے لیے 4 رکنی کمیٹی بنادی۔کراچی پریس کلب کے باہر سندھ كے سركاری اسپتالوں کی نرسیں گزشتہ 3 روز سے اپنے مطالبات كے حق میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھی تھیں جس کے باعث صوبے بھر كے اسپتالوں میں مریضوں كو شدید پریشانی كا سامنا تھا جب کہ نرسوں كی عدم موجودگی کے باعث درجنوں آپریشن بھی ملتوی كردیئے گئے تاہم انتظامیہ نے نرسنگ اسٹاف سے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوگئے، سندھ حکومت نے نرسنگ اسٹاف کے مطالبات پر غور کے لیے 4 رکنی کمیٹی بنادی جس کے بعد نرسوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل نرسنگ اسٹاف کی رہنما نے مطالبات منظور ہونے تک نہ صرف دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا بلکہ اس صورت میں وزیراعلیٰ یا گورنر ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی بھی دھمکی دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog